Skip to main content

An opinion


Prof Muhammad Qasim
0334-8073431



 میچیورٹی کسے کہتے ہیں۔؟

میچیورٹی کیا ہے ؟

میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے ؟


‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتےہیں کہ " Yes I'm "۔۔۔

اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔


یاد رکھیں۔۔

گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے، 

نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے

نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے 

اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے


( آپ میں سے اکثر نے یہ تجربہ کیا ہوگا کہ کتے سے پیچھا چھڑانے کے لیے جیسے ہی آپ نے گاڑی روکی تو کتا فوراً پیچھے کی جانب بھاگ جاتا ہے مگر کتے کو بھگانے کے لیے آپ کو گاڑی روک کر چند لمحے اپنا وقت ضائع کرنا پڑتا ہے )

کچھ لوگ گاڑی نہیں روکتے انہیں معلوم ہے کہ خوامخواہ بھوکنا کتے کی عادت ہے۔۔



ایسے ہی زندگی کے سفر میں جب آپ اپنی منزل کی طرف رواں داواں ہوتے ہیں تو کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔

اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہیں،


یاد رکھیں، 

آپ کو تلخ نہیں ہونا،

آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔

آپ کو چالیں چلنے والا،

جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔

آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ خود غرض اور شاطر کہلائیں۔

اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں۔


آپ کو زخم لگے ہیں، دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں،

لیکن ان کے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔

آسمانی مرہم ہی اچھے ہوتے ہیں۔

رحمانی مرہم ہی شفاء دیتے ہیں۔

چھوڑ دیں جو ہوا سو ہوا ، جانے دیں جس نے جو کیا۔

اپنے پیچھے کے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔

زخم دینے والوں، تکلیف پہنچانے والوں،

روح کو روند دینے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔ کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔ آپ کو وہ بننا ہے جو آپکا رب آپکو بنانا چاہتا ہے ۔


"رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں"

بندہِ مومن۔۔۔

یعنی ایک بہترین انسان۔۔۔


ان شاءاللہ کامیابی آپ کی منتظر رہے گی.❣️

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Reference To Context:: Learn it and get 5 out of Five marks

How to do RTC in the paper? Reference:       (According to poem) Context:          (According to Poem) Explanation: In these lines the poet tells about _______________. These lines have many layers of meanings. The upper meaning of these lines is very easy to understand even by the common reader. But the hidden meaning of these lines is complex and thought provoking. In these lines, the poet says that ______________________________________________________________________________________________________________________________________________________________________ . Rhyme scheme of these lines is ____________________. These lines give us a very important lesson. For Example. Explain the following with reference to context:                               ...

Elizabethan Poetry and Drama Mcq's

  Q1. The most remarkable achievement during the Elizabethan Period in English literature was in  Q1. The most remarkable achievement during the Elizabethan Period in English literature was in the field of: a)       poetry b)       prose c)        drama Answer: c Q2. On which model, some academic writers made attempts to write original plays in English about the middle of the sixteenth century? a)       Turkish b)       Latin c)        Rome Answer: b Q3. The three important plays on the Latin model were a)       Ralph Roister Doister b)       Grummar Gurton’s Needle c)        Gorbuduc or Ferrex and Porrex d)       All of the above Answer: d Q4. The literary work of Nicho...

Most Important Translation Paragraphs For Graduation+Inter Classes

1. ایک دفعہ حضور اکرم ﷺ ایک درخت کے نیچے آرام فرمارہے تھے ۔کہ ایک دشمن ہاتھ میں تلوار لیے اُدھر آ نکلا اور پوچھا میرے ہاتھ سے آپ ﷺ کو کون بچا سکتا ہے؟ حضور ﷺ نے جواب دیا میرا اللہ ! دشمن خوف سے کانپنے لگا اور تلوار اس کے ہاتھوں سے گرپڑہی ۔ حضور ﷺ  نے تلوار اُس پر تان کر اُسی کی بات دہرائی ۔ دشمن  نے کہا آ پ ﷺ ہی مجھے بچا سکتے ہیں۔ رسول خدا ﷺ نے فرمایا   " جس اللہ نے مجھے تم سے بچایا وہی تمیں بھی مجھ سے بچانے کی قدرت رکھتا ہے ۔ Once the Holy Prophet ( ﷺ ) was taking a rest under a tree. An enemy with a sword in his hand happened to come there. He asked the Holy prophet ( ﷺ ), “Who can save you from me?” The Holy prophet ( ﷺ ) replied, “My ALLAH!” The enemy began to tremble with fear and the sword fell down from his hand. Raising the sword on him, the Holy Prophet ( ﷺ ) repeated his words. The enemy said, “Only you can save me”. The Prophet of ALLAH ( ﷺ ) said, “ALLAH who saved me from you has the power to save you from me.” 2.ڈاکٹر اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں۔ ...